لاہور : محکمہ صحت نے محرم کے پیش نظر پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہےاور کہا 9اور 10 محرم کوشعبہ ایمرجنسی میں اضافی عملہ ڈیوٹی پرمامور ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق محرم کے پیش نظر محکمہ صحت نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کوالرٹ کردیا گیا ، پیرامیڈیکل اسٹاف، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔
ٹیچنگ اسپتالوں کی انتظامیہ کوضروری اقدامات مکمل رکھنے اور جان بچانےوالی دواؤں سمیت آپریشن تھیٹرزکوفعال رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسپتالوں کی شعبہ ایمرجنسی کے ملازمین کو10ویں محرم تک الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے 9اور 10 محرم کوشعبہ ایمرجنسی میں اضافی عملہ ڈیوٹی پرمامورہونا چاہیے۔
یاد رہے پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم خواتین، مریض، صحافی اور 50سال سے اوپر کے لوگ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔