اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے نئی کتاب لانچ کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے نئی کتاب لانچ کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے کتاب تیار کرنے پر وزیراسکولز ایجوکیشن اور ٹیم کو مبارکباد دی اور جدید تقاضوں کے مطابق کتاب مرتب کرنے کی کاوش کو سراہا۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بچوں کے لیے جدید انداز میں کتاب کو تیار کیا ہے،بچوں کے لیے ایسی کتاب پہلے کبھی متعارف نہیں کرائی گئی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کتاب آسان اور کم وزن رکھی گئی ہے،کتاب میں اردو،انگلش کے ساتھ دیگر زبانوں کا ترجمہ شامل کیا گیا ہے،اسکولوں کے بچوں کو یہ کتاب پڑھنے میں آسانی ہوگی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گے،بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب وزیراسکولز ایجوکیشن مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکول کھلنے پر نئی کتاب بچوں کو دی جائےگی،بچے اسکول میں کتاب سے استفادہ کرسکیں گے،کتاب کے صفحات کا مٹیریل خراب نہیں ہوسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں