ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسموگ سے نمٹنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب دورہ سعودی عرب کے بعد ان ایکشن، اسموگ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت اقدام اٹھانے کی ہدایت کردی ہے، عثمان بزدار نے تمام متعلقہ حکام کو واضح ہدایت کی ہے کہ اسموگ انسانی صحت کیلئے مضرہے، موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں، اسموگ کا سبب بننے والےعوامل پر قابوپانےکیلئےکارروائی عمل میں لائی جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی ہے، حکام فصلوں کی باقیات کوآگ لگانے والے افرادکیخلاف کارروائی کریں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی سطح ، محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کردیا

اپنے حکم نامے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں، ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ اسموگ سے آنکھوں میں جلن، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے موسم سرما کے قریب آتے ہی پنجاب کے حکام نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے صوبے بھرمیں دفعہ 144 ایک ماہ کے لیے نافذ کرتے ہوئے فضلے کو آگ لگانے پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں