اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے پروٹوکول اور سیکیورٹی میں کمی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے اپنے لئے پروٹوکول اور سیکیورٹی میں کمی کر نے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اپنی آمدورفت میں ٹریفک بند نہ کرنےکی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سنگل ٹو سنگل ٹریفک کا فلو برقرار رکھا جائے کسی بھی مقام پرٹریفک کی بندش ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھ کر ٹریفک کو روکنے سے گریز کیا جائے ٹریفک پولیس کو باڈی کیم سے آراستہ کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں