ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا طوفان، بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفان اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی اور دیگر شہرو ں میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آنے کا نوٹس لے لیا ہے، مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں واسا افسران کو خود فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر کہا کہ پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے بعد پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان کے بعد بارش

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں