لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے صوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے بلوچستان کو گندم کا خصوصی کوٹہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گندم کے ذخائر اورآٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کو 21 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی، بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کو گندم فراہم کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی تھی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان نے پنجاب حکومت سے 10 ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کی درخواست کی ہے، ہم نے اپنے بھائی کو ضروریات سے زیادہ 21 ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔