جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا بہاولنگر دھماکے کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولنگردھماکے کے متاثرین کیلئے 10،10لاکھ روپے امدادکااعلان کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت کی ہمدردیاں لواحقین،زخمیوں کےساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولنگردھماکے کے متاثرین کیلئے امدادکااعلان کردیا ، عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت لواحقین کو10،10لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو5،5لاکھ روپے مالی امداد دے گی جبکہ دیگر11زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپےمالی امداددی جائےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مالی امدادانسانی جان کانعم البدل نہیں، جن کےپیارےدنیاسےچلےگئےان کاغم وہی جانتےہیں، پنجاب حکومت کی ہمدردیاں لواحقین،زخمیوں کےساتھ ہیں۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہاولنگر میں دستی بم حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کیں تھیں اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی، دستی بم حملے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

آئی جی پنجاب نے کہا تھا کہ واقعہ کاملزم سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا اور تحقیقات جاری ہیں، ملزم کیساتھ کوئی اوربھی ملوث پایاگیاتواسےبھی کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔

آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی اوبہاولپورکوموقع پرپہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا عوام پرامن رہیں اور شرپسندوں کی سازش کو ناکام بنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں