لاہور : مفت پلاٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی زمین اپنا گھر اسکیم کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا اجراء کیا۔
جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے پروگرام ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کی توسیع ہے۔
اس موقع پر خطاب میں کہا پہلے مرحلے میں دو ہزار لوگوں کو تین مرلہ کے پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے مفت دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے دہائیوں میں بھی تینتیس ہزار گھروں کی تعمیر نہیں کی، پوری کوشش ہے ایک سال میں کم ازکم ایک لاکھ گھر دیں اور پانچ سال میں پانچ لاکھ لوگوں کو گھر دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب کے مستحق اورنادارافرادکیلئےکام جاری رہےگا، پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبودکیلئے کام کرنامیری ترجیح ہے، پنجاب حکومت کےہرمنصوبےکی تکمیل پرنوازشریف بہت خوش ہوئےہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گھروں کی تعمیرکیلئے لیےگئےقرض کی قسطیں واپس آنا شروع ہوگئی ہیں۔