اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عید کی تعطیلات ، وزیراعلیٰ پنجاب کا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید تعطیلات پر ایس اوپیز پر سختی سےعملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ایس اوپیز پر عملدرآمد سے کورونا سے بچاؤممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوروناپھیلاؤ روکنےکیلئےعوام کاتعاون اہمیت کاحامل ہے ، عوام ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں، سماجی فاصلے برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید تعطیلات پرایس اوپیزکی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ، احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکرانےکاحکم دیتے ہوئے کہا احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے، انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز یقینی بنائےجائیں گے، سب ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں، حکومت کےاقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی گنجائش نہیں، ایس اوپیز پر عملدرآمد سے کوروناسےبچاؤممکن ہے، جتنی احتیاط کرینگےاتناہی شہری محفوظ رہیں گے۔

خیال رہے پاکستان میں کوروبا صورتحال میں بہتری آنے لگی ، عید کے دوسرے دن کورونا سے 48 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.19 فیصد رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں