اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کی باکسرعامرخان کوسپرویلٹرویٹ مقابلےمیں کامیابی پرمبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ باکسرعامرخان کی فتح سے پاکستانیوں کو خوشی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو سپرویلٹرویٹ مقابلے میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عامر خان نے رنگ میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا، ان کی فتح سے پاکستانیوں کو خوشی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عامرخان نے ثابت کیا کہ وہ پیشہ ورانہ اورباصلاحیت باکسرہیں، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ عامر خان کو مستقبل میں بھی کامیابیاں دے۔

عامرخان نے کولمبین باکسرکو شکست دے دی

خیال رہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے باکسنگ میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کولمبین باکسر کو شکست دی تھی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسرعامرخان کا کہنا تھا کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس سے مقابلہ توقع سے زیادہ سخت تھا۔

عامرخان نےکینیڈین باکسرکو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

واضح رہے کہ رواں سال 22 اپریل کو دو سال بعد رنگ میں اترنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے تابڑتوڑ حملوں سے کینیڈین باکسرفل لوگریکو کو چاروں شانے چت کرکے میدان مار لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں