بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وسائل پرعوام کا حق ہے جس کے لیے آخری حد تک جائیں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کووزیراعظم عمران خان سے جو امیدیں ہیں اس پرپورا اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات کی۔

اس موقع پرسردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کواولین ترجیح دیں گے اور وسائل پرعوام کا حق ہے جس کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کووزیراعظم عمران خان سے جو امیدیں ہیں اس پرپورا اتریں گے، حکومت کا مقصد نئے پاکستان اورتبدیلی کوعملی شکل دینا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 100 روزہ ایجنڈے پرعملدرآمد کے لیے تیزی سے کام کررہے ہیں، ایجنڈے کے تحت کیے گئے اقدامات پر پیشرفت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ ہوگی۔

عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے‘ عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

عثمان بزدارکا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو ردوبدل ہوتا ہے، یقین دلاتا ہوں ہم نے ردوبدل نہیں کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں