ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

پنجاب کورونا آرڈنینس کی منظوری، ضلعی انتظامیہ کو اہم اختیارات مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کورونا آرڈنینس 2020کی منظوری دے دی، ضلعی انتظامیہ کو وبا سے نمٹنے کیلئے خصوصی اختیارات سونپ دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کا سلالہ جاری ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کو صوبے میں کسی بھی شخص کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات دے دیئے گئے۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کابینہ نے پنجاب کورونا آرڈنینس 2020کی منظوری دے دی۔

- Advertisement -

مذکورہ آرڈیننس کے ذریعے خطرناک مرض پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنے اختیارات استعمال کرسکے گی کسی بھی شخص کو علاج کیلئے گھر سے سرکاری اسپتال منتقل بھی کیا جاسکے گا، آرڈیننس کی حکم عدولی پر دس سے پچاس ہزار جرمانے یا چھ ماہ قید ہو گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے پنجاب حکومت نے وفاق سے فوج طلب کرنے کی درخواست کی تھی، اس کے علاوہ پنجاب میں اسکولوں کی چھٹی 31مئی تک بڑھا دی گئیں ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں