اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پنجاب بھرمیں حرام اورمردار گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں حرام اور مردار گوشت بیچنے والوں کے خلاف شہر شہر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، مزید چالیس من ناقص گوشت پکڑ لیا گیا، قصائیوں سمیت گوشت کے کئی بیوپاری حراست میں لے لیے گئے۔

حرام اور مردار گوشت فروخت کا دھندا کسی ایک شہر میں نہیں پورے صوبے میں پھیلا ہوا ہے، محکمہ فوڈ اتھارٹی نے آج لاہور سے ڈھائی سو کلو بیمار جانوروں کا گوشت برآمد کیا۔

شیخو پورہ میں چھاپہ مارکرمردہ جانوروں کا تیس من گوشت بر آمد کر کےکئی ملزم گرفتار کرلیے، سرگودھا میں سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا، بھاری مقدار میں مضرِ صحت گوشت برآمد کرکے چھ قصاب گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

لاہور سے کل پکڑے گئے مشتبہ گوشت کے حوالے سے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے کہ وہ گوشت کس جانور کا ہے، حکومتی کارروائی کے نتیجے میں کچھ من گوشت توپکڑ لیا گیا لیکن نہ جانے کتنے ہوٹلوں اور دکانوں پر اب بھی لوگوں کی زندگی اورصحت سے کھیلا جارہا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خوراک پنجاب بلال یسین کا کہنا تھا کہ لاہور میں سور کا گوشت سپلائی کیے جانے کی اطلاع تین ہفتوں سے تھی جس کی ریکی کی جارہی تھی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز برآمد ہونے والے مضر صحت گوشت کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجواد یا گیا ہے، جس کی رپورٹ موصول ہونے پر اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملاوٹی اشیاء اور مضر صحت گوشت کی فروخت کے خلاف آرڈیننس جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کو چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

بلال یسین نے کہا کہ راولپنڈی سے جس شخص کے نام پر گوشت کی بلٹی آئی، اس کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ راولپنڈی سے گوشت بھیجنے والے شخص کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں