جمعہ, اپریل 11, 2025
اشتہار

شادی کے روز دلہن کو بہنوئی نے قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں شادی کے روز بہنوئی نے فائرنگ کرکے دلہن کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے علاقے مانگا مانڈی میں شادی کے روز نوجوان لڑکی عائشہ کو قتل کرنے والے ملزم بہنوئی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں کارروائی کرکے ملزم اکرام کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ ملمز اکرام مقتولہ عائشہ کا بہنوئی ہے، ملزم نے مقتولہ کو رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

ملزم نے علی الصبح 4 بجے کے قریب کمرے میں داخل ہو کر عائشہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  ملزم نے خود ریسکیو 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں