اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پنجاب: 2017 میں 3,270 افراد قتل، 205 ملزمان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صوبہ پنجاب میں سال2017میں تین ہزار دو سو ستر افراد قتل ہوئے، ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے105شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔181پولیس مقابلوں میں205ملزمان مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جرائم کی رپورٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کردی گئی، پنجاب میں مجرم آزاد اور پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال دوہزار سترہ میں قتل کے 3ہزار 270، ڈکیتی کے 9ہزار 776 واقعات رپورٹ ہوئے، 2017میں پنجاب میں ڈکیتی مزاحمت پر105شہری قتل ہوئے۔

اغواء برائےتاوان کے31واقعات ہوئے،2017میں پنجاب میں181پولیس مقابلوں میں 205ملزمان مارےگئے،پولیس نے91 ملزمان گرفتارکئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس مقابلوں میں 16 پولیس اہلکارشہید اور43زخمی ہوئے، 2017میں پنجاب میں دہشت گردی کے 4واقعا ت ہوئے ،بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیاگیا


مزید پڑھیں: پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن،پانچ ڈاکو ہلاک،


غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے27ہزار 383افراد کو گرفتار کیاگیا، برآمد ہونے والے اسلحے میں 800کلاشنکوف،6 ہزار سے زائد بندوقیں، رائفلیں اور دوہزار 236پستول برآمد کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق دوہزار181گینگزختم کرکے 6ہزار888ملزمان کوگرفتار کیاگیا،ایک ہزار 104ملین کی پراپرٹی ریکورکی گئی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے 50فیصد دہشت گردی کی وارداتیں کم ہوئیں۔


مزید پڑھیں: پنجاب، مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز، متعدد افراد گرفتار


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں