لاہور : آئی جی پنجاب کے بعد چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے امکان پیش نظر چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست کردی۔
ذرائع نے کہا کہ چیف سیکرٹری کامران افضل نے خود کو وفاق میں بھجوانے کی درخواست وزیراعلیٰ آفس کو بھجوا دی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے چیف سیکرٹری کیلئے 3 نام آج وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد فائنل ہوں گے۔
اس سے قبل آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی نے مزید کام کرنےسےمعذرت کرلی تھی ، آئی جی پنجاب کے بیان کے بعد راؤسردارعلی کو کل تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
نئے آئی جی پنجاب کیلئے اے ڈی خواجہ، انعام غنی اور فیصل شاہکار کے نام سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے وزارتِ اعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوارپرویزالٰہی اسمبلی میں پولیس ایکشن پر آئی جی کیخلاف کارروائی کرنے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کے دور حکومت میں ارکان اسمبلی سے انتقامی اور غیرقانونی کارروائیوں پرآئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو جواب دینا ہوگا، انہیں قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔