پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فورتھ شیڈول میں شامل 1500 افراد کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں فورتھ شیڈول میں شامل 1500 افراد کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ان افراد کی روزانہ بنیاد پر مانیٹرنگ رپورٹ تیار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایف اےٹی ایف ٹیم نے لاہورسول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کی سربراہی میں ایف اے ٹی ایف کے طے شدہ اہداف کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فیٹف اجلاس میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور7 بڑے فیصلے کئے گئے، پنجاب میں 1500 فورتھ شیڈولرکی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی روزانہ بنیادپرمانیٹرنگ رپورٹ تیارہوگی جبکہ منی لانڈرنگ سےمتعلق قوانین میں ترامیم کاجائزہ کیلئے کمیٹی بنا دی گئی۔

خیال رہے فورتھ شیڈول انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ترتیب دی جانے والی وہ فہرست ہے جس میں ان شخصیات کے نام شامل کیے جاتے ہیں جن کے متعلق دہشت گردانہ یا فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہو یا پھر ایسے خدشات ہوں کہ ان کا تعلق کالعدم جماعتوں یا مشکوک افراد کے ساتھ ہو۔

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کسی بھی قسم کی مذہبی یا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں، فہرست میں نام صوبائی حکومت کی سفارش پر شامل کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں