ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسوری شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم نوازنے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار اور ماہانہ ’’مقابلے‘‘ شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے، مریم نواز نے 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیشن کا پلان بھی طلب کرلیا ہے۔

سرکاری اسکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈز کی 6 ماہ میں تعمیر و بحالی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پنجاب بھر میں ضروریات کا تعین کرنے کیلئے اسکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

گرین اسکول پروگرام کے اجراکا فیصلہ بھی ہوا ہے جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی ہے، اسکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سرکاری اسکولو ں میں ٹیچر میٹنگ، سہ ماہی اسٹوڈنٹ رپورٹ کارڈ کے اجرا پر اتفاق ہوا ہے، اسکول سسٹم کی ری ویمپنگ کیلئے جامع اسکول ایجوکیشن پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سزا اور جزا کے عمل کے بغیر سسٹم میں بہتری نہیں لائی جاسکتی، ایجوکیشن کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دی جائے گی، ہر ڈسٹرکٹ میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائیگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں