منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پنجاب: پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب بھر میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے احکامات پر پنجاب پولیس کو آئل ڈپوز اور پٹرول پمپس پر چھاپے مارنے اور ان کے سربراہان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جس کے بعد پٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔ پولیس اوگرا ٹیموں کے ساتھ مل کر ڈپوز اور پٹرول پمپوں کی چیکنگ کرے۔مرکزی ذخیرہ ڈپوز کی روزانہ چیکنگ کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی ذخیرہ اندوزی سامنے آنے پر بڑے عہدیدران کےخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ضلعی انتظامیہ کو بھی سپورٹ کیا جائے تاکہ پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کا امکان

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پٹرول کی قلت پر ہنگامی اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت فیصلوں کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے پٹرول بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مصنوعی بحران پیدا کرنے کے ذمہ داروں کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں