اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے رینجرز طلب کرلی گئی، جس میں لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 4 شہروں میں لاہور ، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کردی اور اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ لاہور،راولپنڈی اوراٹک میں رینجرز بھی طلب کرلی ہے ، راولپنڈی اور اٹک میں 4 اور 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

لاہور میں 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں جبکہ اٹک میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

حکومت پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی، پابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے اتوار 6 اکتوبر تک ہوگا جبکہ لاہور میں جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک دفعہ نافذ ہے۔

لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں پابندی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پرکیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں