بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے تک متوقع، کتنی اسکیمیں شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بجٹ تیاری کا عمل جاری ہے، پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے تک متوقع ہے، مزید محکمے نظر ثانی شدہ بجٹ ڈرافٹ جمع کروا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں اب تک 620 ارب 59 کروڑ کی 4 ہزار 211 اسکیموں کو بجٹ دستاویزات میں شامل کیا جا چکا ہے۔

391 ارب کی جاری 2 ہزار 805 اسکیمیں آئندہ مالی سال میں بھی شامل رہیں گی، 195 ارب 39 کروڑ لاگت کی ایک ہزار 391 نئی اسکیمیں بجٹ میں شامل کی گئی ہیں۔

ترقیاتی بجٹ 25-2024 میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 33 ارب 82 کروڑ مختص کیے جائیں گے، آئندہ مالی سال میں 1863 اسکیموں کو مکمل کیا جائے گا، اور 1617 جاری جب کہ 246 نئی اسکیمیں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ بجٹ روڈ سیکٹر اسکیموں کے لیے 1 کھرب 21 ارب 74 کروڑ 60 لاکھ، اسپیشل ایجوکیشن کے لیے 2 ارب، لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن کے لیے 3 ارب 50 کروڑ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے لیے 4 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے جائیں گے۔

دستاویزات کے مطابق اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے لیے 76 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ، پرائمری ہیلتھ کیئر کے لیے 33 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ، پاپولیشن ویلفیئر 3 ارب، واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کے لیے 8 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ، سوشل ویلفیئر ایک ارب 5 کروڑ 79 لاکھ، ویمن ڈیولپمنٹ کے لیے 92 کروڑ 60 لاکھ مختص کیے جائیں گے۔

لوکل گورنمنٹ کے لیے 14 ارب 4 کروڑ 80 لاکھ، پبلک بلڈنگ 20 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ، اربن ڈیویلپمنٹ کے لیے 24 ارب 38 کروڑ 10 لاکھ، محکمہ انڈسٹریز 10 ارب 79 کروڑ 80 لاکھ، اور پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 37 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ مختص کیے جائیں گے۔

اہم ترین

خواجہ نصیر
خواجہ نصیر
خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں