لاہور/ گوجرانوالہ/ فیصل آباد/ ملتان : پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ موٹر وے کے متعدد سیکشن پردھند کے باعث حد نگاہ صفرہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد، ملتان سمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھندنےایساراج قائم کیا کہ ٹریفک حادثات کےخوف سےسڑکوں پرٹریفک غائب ہوگئی۔ حدنگاہ صفرہوگئی۔ فلائیٹ آپریشن بھی متاثررہی۔
سورج کنڈروڈپرکرین حادثہ میں ڈرائیورجان کی بازی ہارگیااورہیلپرزخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ موٹروےایم ٹولاہورسےپنڈی بھٹیاں پربھی حدنگاہ صفرہوئی اورٹریفک کیلئےبندکردی گئی جبکہ لاہورسےملتان تک نیشنل ہائی وےاورجی ٹی روڈبھی شدیددھندکی لپیٹ میں ہیں۔
موٹروے ایم تھری فیصل آبادسےپنڈی بھٹیاں اورایم فورفیصل آبادسےگوجرہ بھی ہرقسم کی ٹریفک کیلئےبندکردیا گیا۔ موٹروےپولیس کاکہناہےکہ شہری سفرکےدوران فوگس لائٹ کااستعمال کریں اورگاڑی کی رفتارکم رکھیں۔