اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

’پنجاب کو گرانٹ کی کوئی ضرورت نہیں وہ کماؤ پوت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کو گرانٹ کی کوئی ضرورت نہیں وہ کماؤ پوت ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آئی  ایم  ایف کی قسط ملے گی اور آئی ایم ایف سے جان تب چھوٹے گی جب ہم ٹیکس اکٹھا کریں گے، قرض لینا منفی عمل نہیں ،قرض لیکر کہاں لگائےجاتےہیں اصل مسئلہ یہ ہے۔

انوارالحق  نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگرقانون کے دائرے میں رہ کر، 9 مئی کے لوگوں سے جھگڑا ہی غیر ذمہ دارانہ احتجاج کا ہے کچھ لوگ اسلام آبادکےاحتجاج کو عزہ کی صورتحال سے تشبیہ دیتےہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا واقعہ میرے علم میں آچکا تھا بلوچستان میں بی ایل اے سمیت مسلح تنظیمیں لوگوں کو قتل کرتی ہیں اگر میں  بھی وہاں جاؤں گا تو مجھ پر بھی حملہ ہو گا ہم ان مسلح تنظیموں کے ساتھ لڑیں گے ہماری لڑائی لواحقین کے ساتھ نہیں ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ محسن نقوی کے کام کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے حکومت اور بزنس کمیونٹی اپنا اپنا کام کرتی ہے،ہمارا کام  سرپرستی کرنا ہے وفاقی حکومت کی جوذمہ داری ہے اس سینٹر میں انہیں پورا کریں گے،  امامیہ کونونی کے منصوبے کو 15 جنوری تک مکمل کرلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں