منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

ای چارجنگ اسٹیشن کیلیے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ای چارجنگ اسٹیشن کیلیے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ماس ٹرانزٹ پروجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ صوبے میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پروجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی منظوری جبکہ 1100 ای ٹیکسیز کے پائلٹ پروجیکٹ کے اجرا پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہوں، مریم نواز

مریم نواز نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلیے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے اور جناح ٹرمینل سے ہربنس پورہ یلو لائن پروجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے پیٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔

دوسری جانب، پنجاب میں لاہور تا راولپنڈی پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے پر کام جاری ہے اور چند قبل اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی تھی۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں بلٹ ٹرین منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کیلیے ورکنگ گروپ بنا دیا گیا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر، چیئرمین ریلوے اور دیگر شامل ہیں۔

مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں