تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

طلبا کیلئے اہم خبر، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

لاہور : پنجاب میں دسویں اور بارہوں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، دہم کے سالانہ امتحانات 14جولائی اور بارہویں) کے امتحانات 26 جون سے شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےتعلیمی بورڈزنے امتحانات کاشیڈول جاری کردیا، جس کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو ( بارہویں) کے امتحانات 26جون سےشروع ہوں گے اور 12 جولائی تک جاری رہیں گے۔

شیڈول کے مطابق میٹرک پارٹ ٹو (دہم) کے سالانہ امتحانات 14جولائی سےشروع ہوں گے اور 5اگست تک جاری رہیں گے ، اس حوالے سے پنجاب بورڈزکمیٹی نےدونوں امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کردی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے تاہم حکومت نے رواں سال بغیر امتحان طلبا کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ فیصلہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) میں کیا گیا تھا جس میں تمام وزرا تعلیم نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بورڈ کے امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -