ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کرنے کیلئے شرط

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے امتحانات اور پروموشن کے حوالے سے کہا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کیا جائے گا لیکن شرط ہے وہ تمام مضامینِ میں پاس ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرونا وائرس کی بدولت طلباء کے امتحانات اور پروموشن کے حوالے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کیا جائے گا جبکہ دسویں کےپرچےچیک ہونےکےبعد نتائج کا اعلان ہوگا اور بارہویں جماعت کے طلباء اپنے گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبر لے سکیں گے یا پھر 2021 میں امتحان دینے کا آپشن بھی ہو گا۔

جو طلباء دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نہیں دے سکے، ان کے نتائج نویں اور گیارہویں جماعتوں کے نتائج کی بنیادوں پر دئیے جائیں گے بشرطیکہ وہ تمام مضامینِ میں پاس ہوں جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو 3 فیصد اضافی مارکس دیئے جائیں گے۔

وزیرتعلیم ہنجاب کا کہنا تھا کہ نویں اور گیارہوں جماعت میں 40 فیصد سے کم امتحانات میں فیل پر پاسنگ گریڈ دیا جائے گا ،4 کیٹیگریز کےطلبہ کیلئےخصوصی امتحانات کا انعقاد ہوگا ، جو گریڈ بہتر کرنا چاہتے ہوں، جو کمپوزٹ امتحان دینا چاہتے ہوں، اوراضافی مضامین لینا چاہتے ہوں ان کیلئےخصوصی امتحانات ہوں گے، 40 فیصدسےزیادہ امتحانات میں فیل پربھی خصوصی امتحان ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جو گیارہویں گریڈ میں 40 فیصد سے زیادہ امتحانات میں فیل ہوئے ہوں، اس حوالے سے خصوصی امتحانات کی تاریخ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں موجود ہے ،مشکل حالات میں عوامی حق میں بہتر فیصلے کرنے کی کوشیش کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں