اشتہار

پنجاب الیکشن ملتوی کرنے پر عمران خان کا شدید درعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبہ پنجاب کے انتخابات ملتوی کرنے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے، اب پورے پاکستان کو عدلیہ اور وکلاء برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو امید ہے کہ عدلیہ اور وکلاء برادری آئین پاکستان کا تحفظ کرے گی، خاموش رہے تو مطلب پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ الیکشن 90دن میں ہوں گے، ہم نے اسمبلیاں اسی امید سےتحلیل کی تھیں کہ90 روز میں الیکشن ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم نے اسمبلیاں اس لیے نہیں توڑی تھیں کہ فسطائی گروہ ظلم وجبرکا راج مسلط کرے، فسطائی گروہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو پامال کررہا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں، اب انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں 30 اپریل کو انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں