اسلام آباد: صوبہ پنجاب میں ایف آئی اے اور حساس اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی،حساس اداروں نے پنجاب میں کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر جعلسازی میں ملوث 17 ملزمان کوگرفتار کر کے 5 ہزار سمز برآمد کر لیں۔
ملزمان کے قبضے سے بی وی ایس ڈیوائس بھی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیلا ہوا تھا، ملزمان فون کالز کے ذریعےشہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگاچکے ہیں،ملزمان جیتو پاکستان اور دیگراسکیموں کے نام سے فون کالز کرتے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بینکوں کا ڈیٹاحاصل کر کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو جعلی فون کالز کرتے تھے۔ملزمان نے کبھی ایزی لوڈ سے،کبھی ڈیبٹ کارڈ ہیک کرکے بڑے پیمانے پر رقم کی لوٹ مار کی۔ایف آئی اے موبائل کمپنیز کو بھی شامل تفتیش کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ایف آئی اے سائبر ونگ کی کارروائیاں: جعلساز گینگ کے 3 کارندے گرفتار
اس سے قبل رواں ماہ یکم جون کو صوبہ سندھ کے شہر سکھر، شکارپور، پنوعاقل،گڑھی یاسین میں ایف آئی اے سائبر ونگ نے کارروائیوں کے دوران 3 جعلساز گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر کے سامان برآمد کیا تھا۔