اسلام آباد : وزیر خزانہ پنجاب نے 100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مہنگائی میں کمی لانے کیلئےپوری کوشس کر رہے ہیں ، ورلڈبینک کی رپورٹ کےمطابق مہنگائی میں 4 سے 5 فیصد کمی ہوئی۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ غریبوں کوسولر پینل دیں گے، پہلے 100 یونٹ تک بجلی فری کریں گے ، جس کے بعد 200 اور پھر 300 یونٹ تک فری بجلی دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا، آٹےکی فی کلوقیمت40روپےکم ہوئی،روٹی اورنان بھی سستے ہوئے اور کسانوں کیلئے400 ارب کا پیکج لا رہے ہیں۔
یاد رہے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں 50 ہزار سولرسسٹم دینے کا اعلان کیا تھا، پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم ملیں گے۔
مریم نواز نے ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمزکی تنصیب کیلئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔