پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کا آج سے ہڑتال کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:سیکرٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع پر فلور ملز نے آج سے غیر معینہ مدت تک پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

فلور ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار مٹو نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن آج سے سرکاری گوداموں سےگندم نہیں اٹھائے گی، کل سے سستے سرکاری ریٹ والا آٹا بازار میں فراہم نہیں کرسکتے ہیں۔

فلور ملز کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ چندکالی بھیڑیں ہماری صفوں میں ہیں تو محکمہ خوراک پنجاب ثبوت دے۔

فلور ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار مٹو کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کا نمائندہ اپنی نگرانی میں آٹےکی فروخت کرائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں