جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

پنجاب میں دھند کا راج، ٹریفک حادثے میں1شخص جاں بحق، 2زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، موٹر وے کو چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا جبکہ دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے ڈیرے ہیں، حد نظر صفر ہوگئی ہے، پنڈی بھٹیاں میں دھند کے باعث انٹر چینج کے قریب ٹرالر اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے مسافروں کیلئے مشکلات پیدا کردیں ہیں ، ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والے پھنس گئے، شدید دھند کے باعث موٹروے ہیوی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے تاہم ایم ون، ایم ٹو اور ایم تھری موٹر وے چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا ۔

ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں ،تیز رفتاری سے بچیں ، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور ہنگامی صورتحال پر ہیلپ لائن ایک سو تیس پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اس دھند کو سموگ یعنی ’گرد آلود دھند‘ کا نام دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ کا سلسلہ آئندہ 5 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


مزید پڑھیں : پنجاب میں دھند کے سبب حادثات: ہلاک افراد کی تعداد 17 ہوگئی


یاد رہے کہ دھند کے باعث گزشتہ روز حادثات میں سترہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پنڈی بھٹیاں پر پندرہ گاڑیاں ٹکرا گئیں، جس سے دس افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں