منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

شہری بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت کھانے سے بچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جھنگ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ہوٹلوں کو سپلائی ہونے والا 400 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جھنگ میں شہری بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت کھانے سے بچ گئے، ڈی جی فوڈاتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔

جس میں بیمار جانورں کاچارسو کلوگرام مضر صحت اور بدبودار گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا گیا، گوشت کی مبینہ طور پر جھنگ شہر کے ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صحت دشمن عناصر کےخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں