جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضرِ صحت جوس کی ترسیل ناکام، فیکٹری سیل

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محرم الحرام کے موقع پر ناقص جوس کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے مذکورہ فیکٹری کو سیل کردیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع آم اور سیب کا جوس بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا۔

ڈائریکٹر جنرل کے مطابق جوس فیکٹری ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر اپنے ہاں تیار کیے جانے والے پھلوں کے مشروب سپلائی کرتی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جوس میں پھلوں کی مقدار کم جبکہ کیمیکل اور فلیور زیادہ تعداد میں شامل کیا گیا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق محرم الحرام میں زیادہ فروخت کے پیش نظر کمپنی نے بڑی تعداد میں جوس کے ڈبے تیار کیے تھے، علاوہ ازیں تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنگ بند ہونے کے بعد سے زیادہ تر بچے فروٹ جوس استعمال کرنے لگے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں مالکان فروٹ کی جگہ کیمیکلز اور فلیورز کا استعمال کرتے ہیں جو سنگین جرم ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی پیور فوڈ ریگولیشن میں وضح کردہ ترکیب سے ہٹ کر کسی بھی چیز کی تیاری جرم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں