اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تین ہزار لیٹر مضر صحت آئس کریم کے اسٹاک کو سیل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر تین ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت آئس کریم کا اسٹاک سربمہر کرتے ہوئے اس کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت آئس کریم بیچنے والے برانڈ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم اسٹورز سے تین ہزار لیٹر سے زائد آئس کریم ضبط کرلی۔

ساڑھے پانچ ہزار لیٹرسے زائد آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹس ا سٹاک کو سیل کردیا گیا۔ پنجاب میں مضرصحت آئس کریم بیچنے والے برانڈز فوڈ اتھارٹی کے ریڈار میں آگئے، پی ایف اے کے عملے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم دس اسٹورز پر چھاپے مارے۔

مضر صحت آئس کریم برآمد ہونے پر تین ہزار لیٹر سے زائد آئس کریم کی فروخت سے روک دی گئی، حکام نے چار اسٹورز پر موجود ساڑھے پانچ ہزار لیٹر سے زائد آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹس ا سٹاک کوسیل بھی کردیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق رپوٹس مثبت آنے تک آئس کریم کی پروڈکشن نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں