ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

رمضان المبارک میں جعلی جوس کی فراہمی کا بڑا منصوبہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رمضان المبارک کے مہینے میں جعلی جوس کی فراہمی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیمیکل، کھلے رنگ، اسٹارچ اور مصنوعی ذائقے پر مشتمل 10 ہزار کلو مال برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رمضان المبارک کے مہینے میں جعلی جوس کی فراہمی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

فوڈ اتھارٹی نے 10 ہزار کلو مال برآمد کیا جس میں 250 کارٹنوں میں بھرے کیمیکل، کھلے رنگ، اسٹارچ اور مصنوعی ذائقے شامل ہیں۔

- Advertisement -

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جعلی جوس تیار کرنے کے لیے مال سرگودھا سے لاہور لایا جا رہا تھا، مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پروڈکشن یونٹ کی تلاش جاری ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام اچھی صحت کے لیے گھر کی بنی اشیائےخور و نوش کو ترجیح دیں۔

رواں سال کے آغاز پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ ہوٹلوں میں استعمال ہونے والی اشیائے خور و نوش کی سال میں تین بار چیکنگ کی جائے گی، چکن، مچھلی، بیف اور مٹن پروڈکشن یونٹس کی بھی سالانہ 3 بار چیکنگ ہوگی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہد، آئل، گھی، اسنیکس، نمکو پروڈکشن یونٹس کی بھی سالانہ دو بارچیکنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ بائیو ڈیزل، فیٹ رینڈرنگ یونٹس، میپکو کا سال میں چار دفعہ معائنہ کیا جائے گا۔

اتھارٹی نے سالانہ چیکنگ شیڈول کے علاوہ تمام فوڈ پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں