بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پنجاب میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ : پنجاب میں خاتون سے اجتماعی ذیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، کار سوار ملزمان نے لفٹ دینے کے بہانے اغواء کیا اور واردات کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا کیس تھانہ سٹی پولیس نے درج کرلیا، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالج چوک جی ٹی روڈ سے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانےاغواء کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم سے شناسائی کے باعث خاتون ملزمان کے دھوکے میں آگئی، کار سوار افراد خاتون کو اغواء کرکے اپنے ڈیرے پر لے گئے اور زبردستی شراب پلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان بےہوش خاتون کو کالج چوک کے قریب پھینک کرفرار ہوگئے، مقدمے میں 5ملزمان نامزد کیے گئے ہیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چنیوٹ کے علاقے میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، انہوں نے آر پی او فیصل آباد سے واقعرے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے۔ یاد رہے کہ زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں