پنجاب میں نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں جی ٹی روڈ پر لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا، لڑکی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے 20 سال کی لڑکی لاہور کی رہائشی ہے، مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی کی ابتدائی رپورٹ پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد میں ایک کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پیرمحل غوثیہ آباد میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی گی، پولیس نے ملزم اصغر کے خلاف والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔