اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت کا مکمل لاک ڈاؤن سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے ہفتے میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا جبکہ پیر سے جمعرات تک دکانیں اور مارکیٹیں ایس اوپیزکےتحت کھل سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ہفتے میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیر سے جمعرات تک دکانیں اور مارکیٹیں ایس اوپیزکےتحت کھل سکیں گی تاہم شاپنگ مالز اور بڑے پلازہ کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جمعہ، ہفتہ اور اتوار پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نرمی کےدنوں میں دکانیں اوربازارکھلےرہیں گے، ہفتےمیں 3دن لاک ڈاؤن ہو،4دن نرمی کی جائے جبکہ شاپنگ پلازہ اورمال 7کے7دن بندرہیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیرمیں اس حوالےسےنوٹی فکیشن جاری ہوجائےگا، ہمیں حفاظتی اقدام کرنےہیں اورمعیشت کاپہیہ بھی چلاناہے، تاجر4دن میں نرمی کافائدہ اٹھائیں اورکاروبارچلائیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم پراس وقت عوام کی اورخطرات سےنمٹنےکی ذمےداری ہے، اب ذمےداری عوام اورحکومت دونوں کی ہے، جہاں پرایس اوپیزکی خلاف ورزی ہوئی وہاں سختی کرنی پڑے گی۔

دوسری جانب پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کےلئےایس او پیزکی تیاری شروع کردی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے6بڑےشہروں میں نرمی نہیں کی جائےگی، شہروں میں لاہور،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ،راولپنڈی،گجرات شامل ہیں ،6شہروں میں لاک ڈاؤن بدستورجاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق 15اضلاع میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی، جن میں شیخوپورہ،ننکانہ صاحب ، ساہیوال، اوکاڑہ ، نارووال، حافظ آباد، جہلم، خوشاب، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ ، مظفرگڑھ،وہاڑی اورلودھراں سمیت دیگراضلاع شامل ہیں۔

ان اضلاع میں چھوٹی مارکیٹیں کھولنےکی اجازت ہو گی، نرمی والےاضلاع میں مارکیٹیں فجرسےشام 5بجےتک کھلیں گی، لاک ڈاؤن میں نرمی18مئی تک ہو گی۔

خیال رہے پنجاب میں کوروناکے 438 نئےکیس سامنےآگئے ، جس کے بعد کوروناوائرس کےکنفرم کیسزکی تعداد10471 ہوگئی جبکہ کورونا سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے اور 4131افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں