جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت کا ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت کاٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراماسینٹرزقائم کرنےکافیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان ڈار نے صوبے میں موجود تمام ٹراما سینٹرز کو فعال کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدات اجلاس ہوا، جس میں ٹراماسینٹرزکےقیام اورایئرایمبولنس اجرا سے متعلق سفارشات کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں پنجاب حکومت نے ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت ٹراما سینٹرز بنیں گے، پہلے مرحلے میں ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراماسینٹرز قائم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں موجود تمام ٹراما سینٹرز کو فعال کرنے اور موٹروے ایم ون اور ٹو پر ٹراماسینٹرز کے قیام کی جائزہ رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ہنگامی حالات میں بھی مددگار ہوگا، ایئر ایمبولینس سروس کے پروجیکٹ میں مخیر حضرات کی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : پنجاب حکومت کا صوبے میں5 نئے اسپتال بنانے کا فیصلہ

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے میں 5 نئے اسپتال بنانے کی منظوری دی تھی ، نئے اسپتال میانوالی، اٹک، لیہ ، مظفرگڑھ، راجن پور میں بنائے جائیں گے، لیہ اور میانوالی میں اسپتال کے لئے جگہ حاصل کرلی گئی ہے۔

تمام اسپتال 200 بیڈز پر مشتمل ہوں گے اور نئےاسپتالوں کےساتھ پیرامیڈیکل اور نر سنگ کالج بھی ہوں گے جبکہ مرحلہ وار 2 سے 3 سال میں اسپتال مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں