جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایس اوپیز کی خلاف ورزی ، حکومت پنجاب کا پیر سے کارروائی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرسے مارکیٹوں میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن پرسختی سے عملدرآمد کرانےکافیصلہ کرلیا اور کہا پنجاب میں پیر سے مارکیٹیں کھلنے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔

وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا مارکیٹوں کی 3دن بند ش کےفیصلے پربھی سختی سےعمل کرایاجائےگا، نرمی کےدوران اکثربازاروں میں ایس اوپیزپرعمل نہیں ہوا، مارکیٹوں میں رش اورایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزی نظرآئی۔

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جمعہ،ہفتہ ،اتوار3 دن بازارمارکیٹس کوبندرہناہے، 3 دن میں سختی سےعمل کرایاجائےگاکسی کوسہولت نہیں ملےگی، پیرسے مارکیٹس کھلنے پرایس او پیز پرعمل نہ ہوا تو ایکشن پر مجبور ہوں گے۔

دوسری جانب سی سی پی اولاہور ذوالفقارحمید نے کہا کہ کل سےشہربھرمیں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، مارکیٹس، بازار،دکانیں بند،نقل وحرکت پرمکمل پابندی ہوگی، جبکہ تمام پرائیویٹ دفاتربھی بند رہیں گے اور ڈبل سواری سمیت ہرقسم کی ٹرانسپورٹ پرمکمل پابندی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں