منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت کا کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین خریدنےکا اصولی فیصلہ کر لیا، لاہورکابینہ کمیٹی نے ‏کورونا ویکسین خریدنےکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کورونا سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وبا کی ‏روک تھام کیلئےکئےجانےوالےاقدامات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا، عوام کی زندگیوں کومحفوظ بنانے ‏کیلئے مزید اقدامات اٹھانے پربھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کی منظوری دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوروناویکسین ‏خریدنے کیلئے 1 ارب 50کروڑ روپے مختص کر دیئےہیں، ویکسین خریداری کیلئےقواعدوضوابط ‏کےمطابق فوری اقدامات کیے جائیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں جم بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور دفاتر میں 50 فیصد عملہ ‏حاضرہوگا، اسپتالوں میں الیکٹوسرجری بندکر دی گئیں، اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی یقینی ‏بنانےکیلئےہرممکن اقدام کیاجائےگا۔

وزیراعلیٰ نے آکسیجن سلنڈر زائدنرخ پر فروخت کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ‏ہوئے کہا کہ آکسیجن سلنڈرکی ذخیرہ اندوزی کی ہرگزاجازت نہیں دی جائےگی انتظامیہ آکسیجن ‏سلنڈرکی مقررہ نرخوں پر دستیابی کویقینی بنائے۔

اجلاس میں ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری عملےکی بھرتی کی اصولی منظوری دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں