The news is by your side.

Advertisement

پنجاب حکومت کا بچوں کیلئے ‘کامیاب جوان جونیئر’ پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے عالمی ادارے یونیسف کے اشتراک سے بچوں کے لیے ’کامیاب جوان جونیئر‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے یونیسف اور حکومت کے درمیان باہمی اشتراک کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت 10سے 19 سال کےبچوں کیلئے منفرد پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار اور یونیسف کی آیڈاگرمانے معاہدے پر دستخط کیے اور حکومت اور یونیسف نے پاکستان میں ایڈولیسنٹ ایکویلٹی اینڈیکس مرتب کرنے پر اتقاق کیا۔

بچوں کی فلاح و بہبود، درپیش مشکلات کے مستقل حل کےلیے پالیسی تشکیل دی جائے گی اور ایکویلیٹی انڈیکس کے ذریعے کم عمری میں بچوں کی رہنمائی ممکن ہوسکے گی۔

آیڈا گرما کا کہنا ہے کہ یونیسف متعلقہ لوگوں کو ٹریننگ اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا اور بچوں سے متعلقہ سوشل سیکٹر پالیسیز کا جائزہ لینے کےلیے بھی تعاون کرے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انڈکس کا مقصد 10 سے 19 سال کے بچوں کے مسائل اور مشکلات جانچنا ہے، پروگرام کے ذریعے بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے ملکر کام کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں