جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور دیگر سرگرمیوں پر پابند ہو گی۔ پابندی کا اطلاق جمعہ 18اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا۔

نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ عوامی اجتماع، جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتے ہیں، فیصلہ امن و امان، انسانی جانوں اوراملاک کےتحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہکل نماز جمعہ کے بعد ہر ضلع ہر شہر میں احتجاج ہوگا ، بانی پی ٹی آئی،پارٹی لیڈرز اور ورکرز کی رہائی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی ترامیم کیخلاف قوم کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا ، آج آواز نہ اٹھائی تو کل ہماری نسلیں بھی یہی سب بھگتیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنیوالوں کوکہتاہوں ایسےفیصلےنہ کریں جوقوم کےمفاد میں نہ ہوں، ان فیصلوں سے جو بھی نقصانات ہوئے کل ان کا جواب بھی دینا ہوگا، ہم آئین و قانون کے تحفظ کیلئے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں