اشتہار

پنجاب حکومت نے امدادی رقم میں ہزاروں روپے اضافہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پنجاب حکومت نے امدادی رقم 4ہزار بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے غریب و مستحق خاندانوں کے لیے امدادی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت نے مستحق خاندانوں کی مالی امداد کی رقم میں اضافہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کیا اور امدادی رقم میں فی کس 8 ہزار روپے اضافہ کر دیا۔

- Advertisement -

اب 25 لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کو امداد کی رقم 4ہزار سے بڑھا کر12ہزار روپے فی کس دی جائے گی، مستحق افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد12 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

غریب و مستحق افراد 7 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی مدد کیلئےوفاقی اور پنجاب حکومت یکسو ہیں، وزیراعظم لاک ڈاؤن کےباعث متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں مالی امداد مستحق خاندانوں کاحق ہے اور حکومت مستحقین تک امدادی رقم شفاف طریقہ کار کے تحت پہنچائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں