منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت کا کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کیلیے بڑا منصوبہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالفطرت کے موقع پر کاروباری طبقےکو ریلیف دینےکا بڑا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن سے متاثرہ تاجر اور کاروباری طبقے کو عیدالفطر پر خصوصی ریلیف دینے کے لیے حکومت کا مشاورتی عمل مکمل ہوگیا ہے اور کل سے جمعرات تک عید خریداری کیلئےمارکیٹوں کےاوقات کار بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں کاوقت شام 5سے بڑھا کر رات 10بجے تک کیےجانے پر غور کیا جارہا ہے اور اس متعلق میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں آج رات تک فیصلہ کر لیا جائےگا۔

- Advertisement -

حکومت پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے تھے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کمیٹی انسداد کورونا کا اجلاس ہوا جس میں مسیحی برادری کوگرجا گھروں میں اتوارکےدن عبادت کرنےکی اجازت کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور آٹو موبائل انڈسٹری کھولنےکی اجازت دی گئی جبکہ موبائل انڈسٹری سےملحقہ تمام انڈسٹریزکوبھی کام کرنےکی اجازت دی گئی تھی۔

اسی طرح لاک ڈاؤن میں نرمی کے پیش نظر بیوٹی پارلر، جم، حجام اور ہیلتھ کلب کے لیے ایس او پیز جاری کیے تھے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانوں میں ایک وقت میں ایک گاہک کی حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ رش نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں