تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ تیار کرلیا

لاہور : پنجاب حکومت نے بجٹ 2020-2021 میں عوام کو سہولت دینے کےلیے 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجویز دے دی، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کسی شعبے پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو بڑا ریلیف دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے کرونا اثرات کم کرنے کیلئے 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز دی ہے جبکہ 13 شعبوں کو برائے راست بڑا ریلیف ملے گا جبکہ 10 شعبے از خودٹیکس نیٹ میں آنےپرٹیکس ریلیف سےفائدہ اٹھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خدمات پر سیلز ٹیکس میں ریکارڈ کمی کی تجاویز تیار کی گئی ہیں اور پراپرٹی ٹیکس بھی دو اقساط میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈاکٹرز کی خدمات اور اسپتال بیڈ روم چارجز پر عائد 16 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ہیلتھ انشورنس پر عائد 16 فیصد ٹیکس بھی ختم کرنے اور 20 کمروں تک کے ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز پر ٹیکس 16 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

میرج ہالز، تقریبات کے لان، پنڈال، جم، فٹنس سینٹر، پراپرٹی ڈیلر اور رینٹ اے کار سروسز پر بھی ٹیکس 5 فیصد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ کیبل آپریٹرزآٹوموبائیل ڈیلرز،اپارٹمنٹ مینجمنٹ سے بھی 5 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں آنے والے پراپرٹی بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پر ٹیکس 5 فیصد کرنے اور ٹیکس نیٹ میں آنے والے اسکن و لیزر کلینکس پر بھی ٹیکس 5 فیصد کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس بھی 2 اقساط میں لینے کی تجویز دی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس تجاویز منظوری کیلئے کابینہ اور اسمبلی میں پیش ہوں گی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکس فری اور عوام دوست ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ بجٹ میں کسی شعبے پر بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،ریلیف دیں گے، ہیلتھ انفراسٹراکچر پر توجہ، کرونا کیلئے بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے بہتری کیلئے کسی طرح کی مثبت تجاویز آنے کی توقع نہیں، ماضی میں خزانے کو نوچنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سےآئندہ مالی سال 2020-2021 کےلیے 2220 ارب روپے کا بجٹ تیار کیا گیا ہے، صوبائی بجٹ میں 337 ارب ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ 2020-2021 کا اجلاس 17 جون کو منعقد ہوگا۔

Comments

- Advertisement -