گجرات: حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی شکار لڑکیوں کے لیے وظیفے کا اعلان کر دیا.
یہ اہم اعلان ترجمان وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے گجرات میں تیزاب گردی کی شکار لڑکی کے گھر آمد کے موقع پر کیا. شہبازگل نےوزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سےورثا کو 5 لاکھ کا امدادی چیک بھی دیا.
شہباز گل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے سڑکیں پل نہیں بنائے، توجہ قرض اتارنے پر رہی، ایک سال انسان کی فلاح و بہبود کی پالیسی پر عمل لیا، آئندہ سال اس پر مزید توجہ دی جائے گی.
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تیزاب گردی کرنے والے کے خلاف پراسیکوشن انجام تک پہنچائی جائے گی.
مزید پڑھیں: کراچی میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
شبہاز گل نے کہا کہ تیزاب گردی روکنے کے لیے قانون سازی کر لی ، تیزاب گردی کا شکار بچیوں کوماہانہ وظیفہ دیا جائے گا.
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ملک کے کسی بھی حصے میں سانحات کے متاثرین کی مدد کرے گی، ہمارے توجہ ملک کی اور انسانوں کی فلاح پر مرکوز ہے.