site
stats
پاکستان

پنجاب حکومت کا غریبوں کو مفت سحرو افطار دینے کا اعلان

لاہور: رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے غریبوں کو مفت سحری اور افطاری دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے جہاں غریب افراد کو مفت سحری اور افطاری دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی نے حکومت کی جانب سے مدنی دسترخوان لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر غریبوں کو مفت سحری اور افطاری دینے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے‘‘۔

پڑھیں: ایک ارب 60 کروڑ کا رمضان پیکیج دینے کی منظوری

رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں، گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے رمضان پیکیج منظور کیا گیا تاکہ عوام کو ماہ صیام میں سستی اشیا فراہم کی جاسکیں۔

پڑھیں:  رمضان کی آمد: سعودی حکومت کا پاکستانیوں کے لیے تحفہ

 یاد رہے رمضان کی آمد سے قبل گزشتہ دنوں سعودی حکومت کی جانب سے بالخصوص نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لیے کھجوریں بطور تحفہ بھیجی گئی ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top