بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

‘انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کےعالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے پارٹی وفودکی ملاقاتیں ہوئیں ، دوران ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہربات میں کیڑے نکالناحکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے، وزیر اعظم ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لیکرجانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ 5سوملین روپےکی سعودی سر مایہ کاری حکومتی پالیسوں پراعتمادہے، پاک سعودی عرب تعلقات خطے میں امن کیلئےاہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

- Advertisement -

گورنر پنجاب نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسوں سےپاکستان مشکل وقت سےنکل رہاہے ، کوروناکےباوجودملکی بر آمدت میں اضافہ معاشی استحکام کاثبوت ہے۔

اس موقع پر گورنرپنجاب نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کےعالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، دنیامیں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے، 22 کروڑ پاکستانی فلسطینی بہن بھائیوں کےساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں