لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لئے ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ، جس کے تحت منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو1ماہ سے ایک سال تک سزا ہوسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق اشیائے خورونوش پر ناجائزمنافع خوری کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کردیا گیا ، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لئے ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیئے۔
جس کے تحت وزیراعلیٰ کی زیرنگرانی میں 12 رکنی پرائس کنٹرول کونسل تشکیل دی جائے گی ، پرائس کنٹرول کونسل میں4صوبائی وزرا،چیف سیکرٹری ودیگرشامل ہوں گے۔
وزیربرائے انڈسٹری،وزیربرائے لائیواسٹاک ، وزیرخوراک اورایگری کلچر کونسل کے رکن ہوں گے ، کونسل اسپیشل مجسٹریٹ ودیگرحکومتی افسران کی کارکردگی کومانٹیرکرے گی۔
ترمیمی آرڈیننس کے تحت منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو1ماہ سے ایک سال تک سزاہوسکے گی جبکہ منافع خوروں کوایک ہزار سےایک لاکھ روپےتک جر مانہ ہوگا۔